کراچی میں سائٹ سپر ہائی وے پر ڈاکووٴں کی فائرنگ سے شوہر کے سامنے حاملہ خاتون کی ہلاکت کے معاملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق 28 سالہ صائمہ کے قتل کا مقدمہ شوہر محمد عرفان کی مدعیت میں درج کیا گیا، مقدمہ ڈکیتی کی دفعہ کے تحت سائٹ سپر ہائی وے تھانے میں درج کیا گیا ہے۔
مقدمے کے متن کے مطابق فقیرا گوٹھ گھر سے بیگم کے چیک اپ کے لئے نکلے، پونے 3 بجے کچا پکا روڈ پر موٹر سائیکل پر دو مسلح ملزمان نے صائمہ سے پرس چھیننے کی کوشش کی، صائمہ نے مزاحمت کی تو ایک ملزم نے فائرنگ کی گولی صائمہ کے سینے پر لگی اور وہ فوت ہوگئی۔
مقتولہ کا 9 سال کا بیٹا اور 4 سال کی بیٹی ہے، مقتولہ کا آبائی تعلق لاڑکانہ سے تھا۔ اہلخانہ نے ملزمان کی گرفتاری اور انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ رواں سال ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر جاں بحق افراد کی تعداد 27 ہوگئی