Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی کے ڈیری فارم مفرور ملزمان کی پناہ گاہیں بن گئے ہیں،ملازمین کی فوری رجسٹریشن کی جائے، ڈیری فارمز کا مطالبہ

 

کراچی میں جرائم کے خاتمے کے لئے ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن پاکستان نے ایڈیشنل آئی جی کراچی کو خط لکھ دیا، خط میں کراچی بھر کی کیٹل کالونیوں میں موجود گوالوں اور دیگر ملازمین کی رجسٹریشن فوری شروع کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ 

خط میں کہا گیا ہے کہ ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن پاکستان ڈیری فارمرز کی نمائندہ تنظیم ہے مختلف ایشوز پر ہمیشہ سے تمام متعلقہ اداروں سے مسائل کے حل کے لئے تحریری طور پر رابطے میں ہے

 ہم نے مختلف اوقات میں محکمہ داخلہ کو درخواستیں لکھیں کہ کرمنلز کراچی کے باڑوں میں گُوالوں کی صورت میں موجود ہیں ہمیں فوری طور کراچی بھر کے ڈیری فارمز میں موجود ملازمین / گوالوں کی رجسٹریشن کی ضرورت ہے ہیں ان میں ملک بھر سے آئے ہوئے کرمنلز گوالوں کی صورت میں پناہ لیتے ہیں ان کے لیے یہ محفوظ پناہ گاہیں ہیں اور ان کی کوئی رجسٹریشن اور نشاندہی نہیں ہوتی

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ  دودھ کی گاڑیوں کی بھی کبھی چیکنگ نہیں کی جاتی اور شہر بھر میں ان کرمنلز کی دودھ کی گاڑیوں کے ذریعے آسان رسائی ہے اور وارداتوں کے بعد یہ آسانی سے واپس اپنی پناہ گاہوں میں آجاتے ہیں اور کراچی بھر کے ڈیری فارمرز ہمیشہ سے گوالوں کے بھاگنے کی شکایات کا بہانہ کرکے ان کی رجسٹریشن کے عمل کو ناکام بناتے ہیں

ماضی میں یہاں کروڑوں روپے کی ڈکیتی کی وارداتوں میں قیمتی جانیں بھی ضائع ہوئی ہیں اسلحے کے زور پہ مال مویشیوں کی چھیننے اور ڈکیتی کی وارداتیں بھی کی گئی ہیں  کچے میں ہونے والے بڑے آپریشن کے بعد ملک بھر سے آئے ہوئے کرمنلز و مفرورکراچی کے مضافات میں قائم ڈیری فارمز میں وقت گزارتے ہیں یہ ڈیری فارمزان کی مضبوط پناہ گاہیں ہیں جس سے کراچی سمیت ملک بھر میں کرائم بڑھ رہا ہے کاروباری علاقوں میں گوالوں اور لیبر کی شکل میں کرمنلز کا پناہیں لینا ان کی رجسٹریشن نہ ہونا بھی لمحہ فکریہ ہے۔

تین سالوں کی کاوشوں کے بعد ضلع ملیر کے کئی افسران نے گوالوں کی رجسٹریشن تلاش ایپ کے ذریعے شروع کی پر اسے پایہ تکمیل تک نہ پہنچا سکے ۔ہماری آپ سے اپیل ہے تاجروں کو محفوظ کرنے کے لیے سکھن،شاہ لطیف،میمن گوٹھ، سرجانی ٹاؤن اور کورنگی انڈسٹریل ایریا تھانہ کو جدید اسلحہ اور نئی پولیس موبائلیں اور بڑی نفری دی جائے تاکہ ڈیری سیکٹر سے متعلقہ کاروباری لوگ اپنے آپ کو محفوظ تصور کریں اور گوالوں اور لیبر کی رجسٹریشن کو یقینی بنایا جائے

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts