Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں آئندہ دو روز درجہ حرارت میں مزید اضافے کا امکان ہے، محکمۂ موسمیات

کراچی میں جمعے اور ہفتے کو درجہ حرارت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق ان دنوں میں پارہ 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

موسمیات کے مطابق دن میں شمال مغرب کی سمت سے گرم اور خشک ہوائیں چل سکتی ہیں۔ شہرِ قائد میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کم سے کم درجۂ حرارت 21.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

کراچی میں شمال مغرب کی سمت سے گرم اور خشک ہوائیں ہلکی رفتار سے چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 87 فیصد ہے۔ محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں شام میں سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے۔

دوسری جانب کوئٹہ سمیت بلوچستان میں موسم گرم ہونے لگا ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے جنوبی اور شمالی علاقوں میں درجہ حرارت بڑھنا شروع ہوگیا ہے۔ تربت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، سبی اور نوکنڈی میں 37، گوادر میں 35، جیونی میں 34، کوئٹہ میں 28 اور قلات میں 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور جنوبی اضلاع میں گرم رہے گا، تاہم جنوبی اضلاع میں تیز گرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔

Share this news
Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!

Leave a reply

  • Default Comments (0)
  • Facebook Comments
جواب دیں
Related Posts