Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر 8 سالہ بیٹے کے سامنے باپ کا قتل

کراچی کے علاقے ڈیفنس فیزون طوبیٰ مسجد کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر8 سالہ بچے کے سامنے باپ کو قتل کر دیا گیا۔ایس ایس پی ساؤتھ مہزور علی کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے ڈیفنس فیزون طوبیٰ مسجد کے قریب ملزمان نے واردات کے دوران مزاحمت پرفائرنگ کی۔

ایس ایس پی ساؤتھ مہزور علی کے مطابق مقتول نے واردات کرنے والے ایک ڈاکو کو پکڑا اور زمین پر گرایا، ملزم کے ساتھی نے فائرنگ کی ایک گولی مقتول عامر کو لگی۔

ایس ایس پی نے بتایا کہ واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، تفتیش شروع کردی ہے، سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد کا جائزہ لے رہے ہیں۔

عینی شاہد نے بتایا کہ ملزمان نے تین فائر کئے دو مس ہوگئے ایک گولی شہری کو لگی۔

دوسری طرف ایڈیشننل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے ڈیفنس میں نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے شہری عامر سلطان کے جاں بحق ہونے کے واقعے کا سخت نوٹس لیا ہے۔

انہوں نے ایس ایس پی ساؤتھ سے واقعے کی مکمل تفصیلات طلب کرتے ہوئے فوری رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری اور واقعے کی مکمل تحقیقات کے لیے فوری اقدامات کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

پولیس کی خصوصی ٹیمیں واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا تجزیہ کر رہی ہیں تاکہ ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کو یقینی بنایا جا سکے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts