صدر مملکت آصف علی زرداری کی طبعیت ناساز ہو گئی،جس کے باعث انہیں نواب شاہ سے کراچی آنے پر اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق صدرمملکت کو کراچی کے نجی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق صدر آصف زرداری کو انفیکشن اور بخار کے باعث اسپتال میں داخل کیا گیا ہے، جہاں ان کے مختلف ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔ نجی اسپتال میں سخت سیکورٹی انتظامات کر کے صدر مملکت سے ملاقاتوں پر پابندی لگا دی گئی ہے۔
صدر آصف علی زرداری کے معالج ڈاکٹر عاصم حسین کی زیر نگرانی علاج جاری ہے۔ واضح رہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری عید منانے کے لئے اسلام آباد سے اپنے آبائی گھر نواب شاہ پہنچے تھے۔