عید کے دوسرے روز بھی کراچی میں موسم گرم ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خُشک جبکہ مطلع صاف رہے گا، ذیادہ سے ذیادہ درجہ حرارت38جبکہ کم سے کم21ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج کم سے کم درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ گزشتہ روز ذیادہ سے ذیادہ درجہ حرارت 37.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ آج شہر میں شمال مغرب کی سمت سے گرم اور خشک ہوائیں ہلکی رفتار سے چل رہی ہیں، جن میں نمی کا تناسب 61 فیصد ہے۔
دوسری جانب ترجمان محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ کراچی سمیت سندھ میں فی الحال بارش کا کوئی امکان نہیں تاہم اپریل، مئی اور جون میں ملک کےبیشتر مقامات پر معمول کے مطابق بارش کا امکانِ ہے۔
انجم نذیر نے مزید بتایا کہ گرمی کے باعث گلیشیئرز پگھلنے کا عمل تیزی سے ہوگا، دریاؤں میں پانی کا بہاؤبڑھے گااور خشک سالی کا خدشہ کچھ کم ہوگا، مزید برآں گلیشیئر پگھلنےسے جھیلیں پھٹنے کے واقعات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔