Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

صدر، وزیراعظم، گورنرسندھ، میئرکراچی سمیت اہم رہنماؤں نے عید کی نماز کہاں ادا کی؟

cملک بھر میں عیدالفطر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ صدر اور وزیراعظم سمیت ہم سیاسی رہنما اپنے اپنے آبائی علاقوں میں عید منارہے ہیں۔

صدرمملکت آصف علی زرداری نے زرداری ہاؤس نواب شاہ میں عید کی نماز ادا کی اور سب سے گلے مل کر عید کی مبارکباد دی۔ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ، صوبائی وزیر علی حسن زرداری ، ضیاء الحسن لنجار اور دیگر رہنما بھی اس موقع پر موجود تھے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ماڈل ٹاؤن لاہور میں نماز عید ادا کی، حمزہ شہباز اور دیگر پارٹی رہنما بھی شریک ہوئے جبکہ نواز شریف نے جاتی امراء میں نماز عید پڑھی۔ وزیراعظم شہبازشریف اپنے بھائی نواز شریف سے عید ملنے انکی رہائش گاہ جاتی عمرا پہنچے اور ساتھ میں عید کی خوشیاں منائیں۔

کراچی میں گورنرہاؤس سندھ میں گورنرسندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ ایم کیوایم پاکستان کے چیئرمین خالدمقبول صدیقی اور فاروق ستار نے بھی نماز ادا کی۔ میئرکراچی مرتضٰی وہاب نے پولو گراؤنڈ میں عید کی نماز پڑھی۔ ڈپٹی میئرسلمان مرادبلوچ اور ایم کیوایم رہنما سابق میئر وسیم اختر بھی موجود تھے۔ مرتضٰی وہاب اور وسیم اختر نے ایک دوسرے سے گلے مل کر مبارکبا دی۔

پیپلزپارٹی رہنما سعیدغنی نے چنیسرگوٹھ کی مسجد میں نماز عید ادا کی۔ امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے ناظم آباد میں عید گاہ گراؤنڈ میں عید کی نماز پڑھی۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے لاڑکانہ میں نماز عید ادا کی۔ نماز کے بعد بلاول بھٹو اور مرادعلی شاہ نے ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیربھٹو کے مزار پر حاضری دی۔ قبروں پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی بھی کی۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts