وزیر اعظم کے سردیوں میں سستے پیکیج کی سہولت کے تحت کراچی میں 10کروڑ یونٹ بجلی زائداستعمال ہوئی جس میں 60فی صد سےزائد صنعتوں نے استعمال کیا۔
تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک کے صنعتی صارفین نے وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے اعلان کردہ سردیوں میں بجلی کی طلب بڑھانے کے اقدامات سے بھر پور استفادہ کیا دسمبر 2024سے فروری 2025 کے تین ماہ میں جاری رہنے والے اس پیکج صارفین کو اضافی بجلی کے استعمال پر رعایت دی گئی تھی۔
سردیوں کے موسم میں جب بجلی کی طلب کم ہو جاتی ہے تو اس طلب کو بڑھانے کے لئے خصوصی پیکج ڈیزائن کیا گیا تھا اس پیکج کو صنعتوں کی جانب سے موثر انداز میں استعمال کیاگیا، کے الیکٹرک نے کہا ہے کہ بجلی کی طلب میں یہ اضافہ کے الیکٹرک کے اس عزم کا اعادہ ہے کہ وہ کراچی کی صنعتوں کو بجلی کی فراہمی کے زریعے ترقی کی جانب لے جارہا ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی توجہ بھی ملک میں صنعتی سرگرمیوں کو بڑھانے پر مرکوز ہے کے الیکٹرک کے سینئر ڈائریکٹر اور شعبہ ابلاغیات کے سربراہ عمران رانا نے ونٹر پیکج پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کا بجلی کی سہولت کا پیکج کے تحت کراچی میں 10 کروڑ یونٹ زائد بجلی اضافی استعمال ہوئی ہے اور آف پیک سیزن میں صارفین کو سستی بجلی کا فایدہ پہنچایا ہے۔