Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

بغیر اجازت دوسری شادی پر پہلی بیوی کو فسخ نکاح کا حق دینا غیر شرعی قرار

اسلامی نظریاتی کونسل نے بغیر اجازت دوسری شادی پر پہلی بیوی کو فسخ نکاح کا حق دینا غیر اسلامی قرار دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین راغب حسین نعیمی کی زیر صدارت اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس ہوا۔

اسلامی نظریاتی کونسل کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایسا عدالتی فیصلہ جو پہلی بیوی کو یہ حق دے شریعت کی نظر میں درست نہیں، نکاح سے پہلے تھیلیسمیا یا دیگر متعدی امراض کو بطور اختیاری نکاح نامہ کا حصہ بنایا جاسکتا ہے۔

اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا کہ زندگی خطرے میں ڈالے بغیر انسانی اعضا کی پیوندکاری کی جاسکتی ہے۔

اسلامی نظریاتی کونسل نے کا کہنا ہے کہ اسلامی اصطلاحات جیسے صلاة،آیت،مسجد وغیرہ کی انگلش ٹرانسلیشن کے بجائے اصل عربی الفاظ ہی استعمال کئے جائیں، بجلی چوری روکنے کے لیے اہل علم و فکر آواز بلند کریں۔

کونسل کا کہنا تھا کہ نئے بھرتی ہونے والے ملازمین کو کنٹریبیوٹری پینشن فنڈ کا پابند کیا جاسکتا ہے، پرانے ملازمین کو مجبور نہیں کیا جاسکتا، اس فنڈ کو سودی نظام سے مکمل طور پر الگ کیا جائے، ایسا عدالتی فیصلہ جو یہ حق دے، شریعت کی نظر میں درست نہیں ہے۔

اسلامی نظریاتی کونسل نے انسانی دودھ بینک کے معاملے کو آئندہ اجلاس کے لیے موخر کردیا۔

Share this news
Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts