Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

پاکستانی شوبز اور میڈیا شخصیات کی ملیر ہالٹ ٹینکر حادثے کی شدید مذمت، فوری ایکشن لینے کا مطالبہ

پاکستانی شوبز اور میڈیا شخصیات نے کراچی ٹینکر حادثے کی شدید مذمت کی ہے اور حکومت سے اس پر فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سڑکوں پر ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائے۔

اداکار ومیزبان دانش تیمور نے سڑکوں کی ناقص صورت حال اور ڈرائیورز کی غیر ذمے داری پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ میزبان رابعہ انعم نے بھی حادثے پر افسوس کرتے ہوئے حکومت سے سخت ایکشن لینے کی اپیل کی ہے۔

رمضان ٹرانسمیشن میں اداکارہ و میزبان جویریہ سعود انتہائی جذباتی ہو گئیں اور حادثے کے متاثرین کو یاد کرتے ہوئے رو پڑیں۔ ٹی وی اینکر و میزبان وسیم بادامی نے حکام کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ہر بار ایسے حادثے کے بعد بات کی جاتی ہے، مگر عملی اقدامات کبھی نہیں کیے جاتے۔

سماجی کارکن سید ظفر عباس بھی جوڑے اور نومولود کی موت پر انتہائی افسردہ نظر آئے اور انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس ظلم کے خلاف آواز بلند کریں۔

یاد رہے کہ کراچی میں افسوسناک ٹریفک حادثے میں ایک نوجوان جوڑے اور نومولود کی جان چلی گئی، یہ جوڑا موٹر سائیکل پر اسپتال سے واپس جا رہا تھا جب ایک تیز رفتار ٹینکر نے انہیں ٹکر مار دی، حادثہ اتنا ہولناک تھا کہ میاں بیوی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، پولیس کے مطابق خاتون حاملہ تھیں اور حادثے کے دوران ہی انہوں نے ایک بیٹی کو جنم دیا، لیکن بدقسمتی سے نومولود بچی بھی زندہ نہ رہ سکی۔

Share this news
Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts