Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

بالی وڈ اداکارعمران ہاشمی نے پاکستانی اداکار جاوید شیخ کے خود سے منسلک بُرے رویےکے بیان کو عجیب قرار دے دیا

بالی وڈ اداکار عمران ہاشمی نے پاکستان کے سینئر اداکار جاوید شیخ کے خود سے منسلک بُرے رویےکے بیان کو عجیب قرار دے دیا ہے۔

اپنی 46 ویں سالگرہ پر بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران عمران ہاشمی نے جاوید شیخ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’مجھے ان کے ساتھ اپنی پہلی ملاقات یاد نہیں کیونکہ یہ بہت عرصہ پہلے ہوئی تھی لیکن مجھے یاد ہے کہ میرے اور جاوید شیخ کے ہمیشہ خوشگوار تعلقات رہے‘۔

عمران ہاشمی نے کہا کہ ’ ان کا بیان عجیب ہے، اس وقت میری عمر 20 سال تھی اور وہ میری عمر کے نہیں تھے اس لیے ہم کبھی دوست نہیں بن سکے لیکن وہ جو کہہ رہے ہیں اس حوالے سے مجھے کچھ یاد نہیں، مجھے نہیں معلوم کہ جاوید شیخ اپنے ساتھ کیا واپس لے گئے‘۔

جاوید شیخ کا بیان

جاوید شیخ نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کے دوران بالی وڈ اداکار عمران ہاشمی کے برے رویے کا تذکرہ کرتے ہوئے بتایا تھا کہ مہیش بھٹ فلم ‘جنت’ کے پروڈیوسر تھے اور اس فلم کا ایک نیا ڈائریکٹر تھا، جب مجھے فلم کی اسٹوری بتائی گئی تو اس وقت تک میری ملاقات عمران ہاشمی سے نہیں ہوئی تھی، اس کے بعد فلم کی شوٹنگ کے دوران ڈائریکٹر نے جب عمران ہاشمی سے میرا تعارف کروایا تو میں نے ملنے کیلئے ہاتھ آگے بڑھایا تو عمران ہاشمی منہ موڑ کر چلے گئے جس پر مجھے بہت غصہ آیا تھا۔

جاوید شیخ کے مطابق پھر ڈائریکٹر نے مجھے کہا کہ سین کی ایک بار ریہرسل کرنی ہے عمران ہاشمی وہاں بیٹھے ہیں آئیے ریہرسل کرلیتے ہیں جس پر میں نے جانے سے منع کردیا اور کہا کہ عمران کو میرے پاس بلاؤ، ڈائریکٹر نے اسے بلایا اور ہم نے ریہرسل کی، فلم کی شوٹنگ کے دوران میں نے عمران ہاشمی سے کبھی بات نہیں کی اور نہ ہی کبھی اس کی طرف دیکھا۔

Share this news
Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts