Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

بل گیٹس کے ادارے گیٹس فاؤنڈیشن کی جانب سے مصطفیٰ کمال کو خط، عہدے کا چارج سنبھالنے پر مبارک باد

دنیا کی معروف شخصیت بل گیٹس کے ادارے کی جانب سے مصطفیٰ کمال کو ایک خط لکھا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گلوبل ڈویلپمنٹ گیٹس فاؤنڈیشن کے صدر کرسٹوفر ایلس نے وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال کو خط لکھا ہے، جس میں انھوں نے وفاقی وزیر صحت کو عہدے کا چارج سنبھالنے پر مبارک باد دی ہے۔

کرسٹوفر ایلس نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ مصطفیٰ کمال کی قیادت میں پاکستان میں صحت کے شعبے کو آگے بڑھانے میں مدد ملے گی، انھوں نے لکھا کہ آپ نے چارج سنبھالتے ہی ایمرجینسی سینٹر پولیو اور پولیو ٹیم سے کراچی میں ملاقات کی، جو اس بات کا عندیہ ہے کہ آپ اس اہم پبلک ہیلتھ چیلنج کو سنجیدگی سے لیتے ہیں۔

کرسٹوفر ایلس نے لکھا کہ ہم پاکستان کے عوام کی صحت کی بہتری کے لیے مل کر کام کریں گے، جیسا کہ گیٹس فاؤنڈیشن طویل عرصے سے حکومت پاکستان کے ساتھ شراکت داری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی آ رہی ہے۔

واضح رہے کہ گلوبل ڈویلپمنٹ گیٹس فاؤنڈیشن کے صدر کرسٹوفر ایلس جولائی میں پاکستان کا دورہ کریں گے، اور وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف اور وزیر صحت مصطفیٰ کمال سے ملاقات کریں گے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts