محکمۂ موسمیات نے کراچی میں منگل اور بدھ کو موسم گرم رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق اس دوران کراچی میں پارہ 33سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی سمیت سندھ کے بیشتر مقامات پر آج موسم گرم اور خشک رہنےکا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے کم سے کم درجہ حرارت 21.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہرِ قائد میں منگل اور بدھ کو وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔ جبکہ آج شہر میں شمال مغرب سے گرم اور خشک ہوائیں ہلکی رفتار سے چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 52 فیصد ہے۔