Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کا کیس، ایف آئی اے کا ملزم ار مغان کے خلاف مقدمہ درج، تحقیقات کا آغاز کردیا

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ میں ملوث ملزم ار مغان کامران کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ایف آئی اے نے ملزم ار مغان کے خلاف اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

مقدمے کے متن کے مطابق ار مغان کامران پر غیر قانونی کال سینٹر کے ذریعے امریکی شہریوں سے دھوکہ دہی کا الزام ہے، ملزم ار مغان اور ان کے والد کی کمپنیاں فرنٹ بزنس کے طور پر استعمال ہونے کا انکشاف بھی ہوا ہے۔

مقدمے کے مطابق امریکی شہریوں کو جعل سازی سے لوٹنے کے لیے کال سینٹرز کا استعمال کرنے پر ملزم ار مغان کے خلاف سخت کارروائی کا امکان ہے، مقدمے کے مطابق ار مغان کامران کے ملازمین نے اعتراف کیا کہ وہ امریکی اداروں کے نمائندے بن کر شہریوں سے حساس معلومات حاصل کرتے تھے۔

ایف آئی اے کے مطابق کراچی میں بڑی مالیاتی دھوکہ دہی میں ار مغان کامران کے قبضے سے مہنگی گاڑیاں اور دیگر اثاثے برآمد کیے گئے۔ ایف آئی اے نے ملزم ار مغان کامران کی غیر قانونی سرگرمیوں سے متعلق مزید تحقیقات کا آغاز بھی کردیا ہے۔

Share this news
Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts