ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروز سندھ نے منکی پاکس کے مشتبہ کیس کی جلد تشخیص اور کنٹرول کیلئے ہدایت جاری کردی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ نے ڈائریکٹر بارڈر ہیلتھ سروسز پاکستان کو اسکریننگ کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے مزید کہا کہ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر نگرانی کے طریقہ کار کو بہتر اور مضبوط کیا جائے۔
ڈی جی ہیلتھ نے ہدایت کی کی ایئرپورٹ پر آنے والے مسافروں کی اسکریننگ کا عمل تیز کیا جائے، سعودی عرب سے سفر کرنے والے مسافروں پر خصوصی توجہ دی جائے، منکی پاکس کی علامات ظاہر ہوں تو فوری ان کو ائسولیٹ کیا جائے۔
واضح رہے کہ سال کا پہلا منکی پاکس کیس کراچی سے 22 مارچ کو رپورٹ ہوا تھا