Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں شدید گرمی کی پیشگوئی، پارہ کہاں تک جاسکتا ہے؟

محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی میں شدید گرمی کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہرمیں دن کےاوقات میں شدید گرمی کی لپیٹ میں رہےگا، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری تک جانے کا امکان ہے، دن میں شمال مغرب سےگرم اورخشک ہوائیں چل سکتی ہیں تاہم شام میں سمندری ہوائیں بحال ہونے پر موسم بہتر ہوجائے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کا فضائی معیار خراب ہے، ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 113 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی۔ دوسری جانب ملک کے دیگر علاقوں میں بھی موسم بتدریج گرم ہو رہا ہے، کوئٹہ، لاہور، اسلام آباد، پشاورسمیت بیشتر علاقوں میں دن کے اوقات میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران کوئٹہ، لاہور، اسلام آباد، پشاور سمیت بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کی پیشگوئی کی ہے جبکہ میدانی علاقوں میں بتدریج درجہ حرارت میں اضافہ متوقع ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts