Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

پاکستان ریلوے کا عید پر کراچی سے 3 عیداسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان

پاکستان ریلوے نے عیدالفطر کے موقع پر کراچی سے اندرون ملک اپنوں میں عید منانے کیلئے جانے والوں کی سہولیات کیلئے 3 عید اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔ کراچی سے 2 عید اسپیشل ٹرینیں لاہور اور ایک راولپنڈی تک چلائی جائے گی۔

پہلی عید اسپیشل ٹرین کراچی کینٹ اسٹیشن سے لاہور کے لیے 26 مارچ کو چلائی جائے گی۔ پہلی عید اسپیشل ٹرین دوپہر ایک بجے مسافروں کو لے کر روانہ ہو گی۔

دوسری عید اسپیشل ٹرین کراچی سٹی اسٹیشن سے راولپنڈی کے لیے 27 مارچ کو چلائی جائے گی۔ دوسری عید اسپیشل ٹرین کراچی سٹی سے مسافروں کو لے کر رات ساڑھے آٹھ بجے روانہ ہو گی۔

کراچی سے تیسری عید اسپیشنل ٹرین لاہور کیلئے چلائی جائے گی جو کراچی کینٹ اسٹیشن سے 28 مارچ کو رات 9 بجے روانہ ہوگی۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts