محکمہ تعلیم سندھ نے تاریخ میں پہلی بار انتظامی عہدے ختم کرنےکا فیصلہ کرلیا، 20 سے زائد عہدے ختم کر دئیے جائیں گے۔
ایڈیشنل ڈائیریکٹر،ڈپٹی ڈائیریکٹر،اسسٹنٹ ڈائیریکٹر،اسسٹنٹ ایجوکیشن افسرتعلقہ ایجوکیشن افسر، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر و دیگر عہدے ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیر تعلیم سندھ نے کہا کہ افسران کے 20 سے زائد عہدے ختم کر دئیے جائیں گے اور ان تمام عہدوں پر سینئر اساتذہ اورہیڈماسٹرتعینات ہیں۔
انھوں نے بتایا کہ عہدےختم کرکےان افسران کواسکولوں میں واپس بھیجا جائے گا ، صرف ڈائریکٹر اسکول اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر کا عہدہ رہے گا۔