Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

مصطفیٰ عامرقتل کیس، ملزم ارمغان کے ریمانڈ میں مزید 7دن کی توسیع،ملزم کا اپنے والد سے بھی ملنے سے انکار

کراچی کے علاقے ڈیفنس کے رہائشی نوجوان مصطفیٰ عامر کے قتل کے مقدمے کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت (اے ٹی سی) میں سماعت ہوئی، ملزم ارمغان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

سماعت کے موقع پر صحافیوں سمیت ملزم ارمغان کے والد کو عدالتی کمپلیکس میں داخلے سے روک دیا گیا۔ جس پر ارمغان کے والد کامران قریشی نے بیٹے سے ملنے کی اجازت کیلئے درخواست لکھ دی۔ درخواست گزار کے مطابق ارمغان کے لیے نیا وکیل کیا ہے، بیٹے سے ملنےکی اجازت دی جائے، تاکہ اسے آگاہ کر سکوں۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ اینٹی وائلنٹ کرائم سرکل (اے وی سی سی) پولیس بھی بیٹے سے ملنے کی اجازت نہیں دے رہی، لہٰذا ملاقات کروائی جائے۔

وکیل صفائی طاہرتنولی ایڈووکیٹ نے استدعا کی کہ ہم گارنٹی دیتے ہیں کوئی شورشرابہ نہیں ہوگا۔ ارمغان کے والد اور والدہ کو عدالت میں بلایا جائے جس پر عدالت نے اجازت دے دی۔ عدالت میں ملزم ارمغان نے اپنے والد سے ملنے سے اور انکے وکیل کو ماننے سے بھی انکار کردیا جس پر ارمغان کے والد کامران قریشی نے شورشرابہ کیا اور بیٹے سے کہا کہ مجھے باپ نہیں مانتے تو مجھے طلاق دے دو۔ شورشرابہ کرنے پر کامران قریشی کو عدالت سے باہر نکال دیا گیا۔

عدالت نے ملزم ارمغان کے جسمانی ریمانڈ میں 24 مارچ تک توسیع کردی جس کے بعد پولیس ملزم ارمغان کو لے کر اے ٹی سی سینٹرل جیل سے روانہ ہوگئی۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts