رواں سال کا پہلا چاند گرہن 14 مارچ کو ہو گا، کیا پاکستان میں نظارہ کیا جا سکے گا؟

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن (کل) 14 مارچ بروز جمعتہ المبارک کو ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق چاند گرہن کے موقع پر آسمان سرخ رنگ کی روشنی سے منور ہو جائے گا، یہ لگ بھگ 3 سال بعد پہلا چاند گرہن ہوگا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سال کا پہلا مکمل گرہن کل ہوگا لیکن پاکستان میں نہیں دیکھا جاسکے گا، دن کے اوقات میں ہونے کی وجہ سے پاکستان میں چاند گرہن کو دیکھنا ممکن نہیں ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 14 مارچ کو پاکستانی وقت کے مطابق چاند گرہن کا آغاز صبح 8 بجکر57 منٹ پر ہوگا، مکمل گرہن پاکستانی وقت کے مطابق صبح 11 بجکر 58 منٹ پر ہوگا اور اختتام 3 بجے ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق چاند گرہن کا نظارہ شمالی اور جنوبی امریکا میں دیکھا جاسکے گا اور 3 سال بعد پہلا مکمل گرہن ہوگا، آخری بار 2022 میں ہوا تھا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مکمل گرہن میں آسمان سرخ رنگ کی روشنی سے منور ہوجائے گا واضح رہے کہ زمین، سورج اور چاند کے درمیان میں آجائے تو چاند گرہن ہوتا ہے۔

Spread the love
Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts