Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

مسجد الحرام میں عمرہ زائرین کیلیے ڈیجیٹل خدمات میں اضافہ کردیا گیا

سعودی عرب میں سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلیجنس اتھارٹی (ایس ڈی اے آئی اے) کی جانب سے رمضان المبارک کے دوران عمرہ زائرین کو فراہم کی جانے والی ڈیجیٹل خدمات کے لیے سرکاری اداروں کی معاونت میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق رمضان المبارک کے دوران حرمین شریفین میں زائرین کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ ایس ڈی اے آئی اے کی جانب سے سعودی عرب میں داخلے کے تمام مقامات فضائی، بحری اور زمینی سرحدوں پر متعلقہ حکام کے ساتھ تکنیکی ٹیم تعینات کی گئی ہیں جو دن رات کام میں مصروف ہے۔

عمرہ زائرین کے لیے خدمات کا تسلسل برقرار رکھنے اور کسی قسم کے تعطل سے محفوظ رہنے کے لیے تعیناتی ٹیم بنیادی اور متبادل مواصلاتی نظام کو برقرار رکھتی ہے۔ وزارت داخلہ کے جنرل سیکیورٹی ڈائریکٹوریٹ کے تعاون سے حرمین شریفین میں زائرین کے نظم و نسق کے لیے جدید ترین نظام کے تحت نمایاں پیش رفت کے لیے ’بصیر‘ پلیٹ فارم لانچ کیا گیا ہے۔

مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے جدید کمپیوٹر وژن سسٹم مسجد الحرام میں زائرین کی نقل و حرکت کو مانیٹر کرتا رہتا ہے۔ اس نظام کے ذریعے ہجوم کی ٹریکنگ، نقل و حرکت کا پتہ لگانے اور گمشدہ افراد کو تلاش کرنے میں مدد فراہم کی جاتی ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts