Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں آج موسم میں معمولی تبدیلی، وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 35 سے37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جبکہ کم سے کم درجۂ حرارت 23.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر میں سمندری ہوائیں 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 80 فیصد ہے۔

دوسری جانب خیبر پختونخوا میں موسم آج ابر آلود ہے جب کہ گرج چمک کے ساتھ بارش اور برف باری کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم جزوی ابر آلود ہنے کا امکان ہے۔ اُدھر چترال، دیر، سوات ، بالائی و زیریں دیر، باجوڑ، ملاکنڈ اور دیگر علاقوں میں کہیں کہیں گرچ چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ مانسہرہ، کوہستان تورغر،ایبٹ میں بھی گرچ چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ پشاور شہر کا درجہ حرارت گزشتہ روز 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ کالام میں 2، مالم جبہ ایک ڈگری، پاراچنار کا منفی ایک، ڈیرہ اسماعیل خان 16 اور سیدو شریف 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts