کراچی میں رمضان المبارک کے دوران گراں فروشوں کے خلاف انتظامیہ کی کارروائیاں جاری ہیں۔ رمضان المبارک کے 11ویں روز 176 گراں فروشوں کے خلاف خلاف کارروائیاں کی گئیں۔ کارروائی کے دوران 16 لاکھ 34 ہزارروپے کے جرمانے عائد کئے گئے۔رپورٹ کے مطابق گراں فروشی کے مرتکب 6 دکانداروں کی دکانیں سیل کی گییں جبکہ 175 گراں فروشوں کی اشیا سرکاری نرخوں پرنیلام کی گیئں مجموعی طورپر ایک ہزارسے زائد دکانوں پرقیمتیں چیک کی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق ضلع جنوبی میں گراں فروشوں کے خلاف کی گئی کارروائی میں 4 لاکھ 40ہزارروپے جرمانہ عاید کیا گیا ضلع شرقی میں گراں فروشوں پر5 لاکھ 94 ہزار روپے غربی میں گراں فروشوں پر24 ہزارروپے جرمانہ عائد کیا گیا
ضلع وسطی میں ایک لاکھ 97 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا ملیر میں 59 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔کورنگی میں دو لاکھ 24 ہزارروپے جرمانہ عائد کیاگیا، کیماڑی میں 21 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
رمضان المبارک کے 11 روز کے دوران مجموعی طور پر 1 ہزار 803 افراد کے خلاف کارروائی کی گئی۔119 گراں فروشوں کو گرفتار کیا گیا، جبکہ 99 دکانیں سیل کی گئی ہیں۔ ان کارروائیوں میں مجمومی طور پر 2 کروڑ49 لاکھ 87 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے
کمشنرکراچی سید حسن نقوی نے کہا ہے کہ گراں فروشوں کے خلاف انتظامیہ کی مہم جاری رہے گی۔ انھوں نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کی کوششیں جاری رکھیں۔