چین نے کالعدم جماعت کی جانب سے جعفر ایکسپریس کی ہائی جیکنگ کی مذمت کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق چین نے پاکستان میں کالعدم تنظیم کی جانب سے ٹرین ہائی جیکنگ کی مذمت کی ہے، وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ کا کہنا ہے چین دہشت گردی کی ہر قسم کا مخالف ہے۔
ترجمان وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ چین دہشت گردی کے مقابلے، اتحاد و استحکام، علاقائی امن اور عوام کی حفاظت کے لیے پاکستان کی کوششں میں اس کی معاونت جاری رکھے گا۔
ترجمان ماؤننگ کا کہنا تھا کہ چین ہر قسم کی دہشت گردی کی سختی سے مخالفت کرتا ہے، اور انسداد دہشت گردی سیکیورٹی تعاون کو مزید مضبوط کرنے کے لیے تیار ہے۔