Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

موڈیز نے پاکستانی بینکوں کے منظرنامے کو مثبت قرار دیدیا

کریڈٹ ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسی موڈیز نے پاکستانی بینکوں کے منظرنامے کو مستحکم سے مثبت قرار دے دیا ہے۔

کریڈٹ ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسی موڈیز کا کہنا ہے کہ مثبت منظر نامہ بینکوں کی لچک دار مالی کارکردگی کے سبب کیا گیا ہے، مثبت منظر نامہ ایک سال قبل کے مقابلے میں بہتر معاشی حالات کا اظہار بھی ہے۔

بلومبرگ کے مطابق 2025ء میں پاکستان کی معاشی نمو 3 فیصد متوقع ہے جو 2024ء میں 2.5 فیصد تھی۔ پاکستانی معیشت سست مگر بحالی کی راہ پر گامزن ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان کی معیشت سے متعلق عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے رپورٹ جاری کی تھی، جس میں کہا گیا تھا کہ آئی ایم ایف پروگرام سے پاکستان کیلیے فنڈنگ کے امکانات میں بہتری آئے گی۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts