رمضان المبارک میں پیپلز بس سروس کے اوقات کار میں اضافہ، سروس کتنے بجے تک چلے گی؟

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے رمضان المبارک میں پیپلز بس سروس کے اوقات بڑھانے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ 15 رمضان المبارک کے بعد سے رات گئے تک پیپلز بس سروس چلے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوئی ادارہ ملازمین کو تنخواہ نہ دے تو اس کا بزنس روک سکتے ہیں۔

شرجیل انعام میمن کی جانب سے صحافیوں کے اعزاز میں دیئے جانے والے افطار ڈنر میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے لیے دعا ہے کہ وہ جیل سے نکلیں، وہ پاکستان کے خلاف سازشیں نہ کریں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ کینالوں پر پی پی کا واضح موقف ہے چولستان کینال کے مخالف ہیں، ایم کیو ایم وفاقی حکومت کو حصہ ہے ان کو وزارتیں ملنا ان کا حق ہے۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts