پاکستان سمیت دنیا بھرمیں آج خواتین کاعالمی دن منایا جارہا ہے۔ اس موقع پر صدر مملیکت آصف علی زرداری،وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر نے خصوصی پیغامات جاری کیے ہیں۔
صدرکا پیغام:
یومِ خواتین کے موقع پر اپنے پیغام میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ خواتین کو تعلیم، معیشت اور قیادت میں آگے لانا پوری قوم کے مفاد میں ہے۔ پاکستان خواتین کے حقوق کے فروغ کے لیے پُرعزم ہے، خواتین کو مساوی حقوق اور مواقع دینا قومی ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔
انہوں نے کہا کہ خواتین کو اب بھی تشدد اور امتیازی سلوک جیسے چیلنجز کا سامنا ہے، خواتین کے تحفظ اور معاشی آزادی کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت ہے، کاروباری اور نجی شعبے میں خواتین کو محفوظ ماحول اور مساوی اجرت دی جائے۔
وزیراعظم کا پیغام:
وزیراعظم شہبازشریف نےخواتین کےعالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ خواتین معاشرےکی معماراور ہمارے گھروں کاستون ہیں،خواتین ہمارےمستقبل استوارکرنےمیں اہم کرداراداکررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری زندگیوں میں خواتین کاانتہائی اہم کردارہے،کلاس رومز سےبورڈرومز،میدانوں سےفرنٹ لائنزتک قوم کامستقبل سنواررہی ہیں،آج کےدن کاتھیم خواتین کیلئے حقوق، مساوات،بااختیاربنانےکےعزم کااعادہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ مذہب اسلام خواتین کی عزت اورحقوق پربہت زوردیتاہے،پالیسی سطح پرمداخلت،اصلاحات سے خواتین کےحقوق آگےبڑھانےمیں پیشرفت کی،حکومت نےادارہ جاتی تعاون سےخواتین کےحقوق آگےبڑھانے میں پیشرفت کی،حقیقی صنفی مساوات کی طرف ہماراسفرابھی ختم نہیں ہوا۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ خواتین کوبااختیاربناناپاکستان کی خوشحالی اورترقی کیلئےناگزیرہے، انکی تعلیم،صحت،معاشی آزادی میں سرمایہ کاری آنےوالی نسلوں کی ترقی ہے۔
بلاول بھٹو زرداری کا پیغام:
یومِ خواتین پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ صنفی مساوات انصاف اور جمہوریت کا بنیادی اصول ہے، مادرِ ملت فاطمہ جناح کی جدوجہد امید کی روشن علامت ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بیگم نصرت بھٹو کی قربانیوں اور جرأت کو سلام، بینظیر بھٹو شہید نے خواتین کے لیے قیادت کے دروازے کھولے۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے کی ترقی خواتین کے مساوی حقوق کے بغیر ممکن نہیں، ایسا ماحول تشکیل دینا ہو گا جہاں خواتین خود کو محفوظ محسوس کریں۔
خواتین کے عالمی دن پر کراچی میں ریلی اور پروگرامز:
خواتین کے عالمی دن پر کراچی میں ریلی نقالی جائیں گی حکومت سندھ کی جانب سے خواتین کہ اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے مختلف خٖصوصی پروگرام منعقد کیے جائیں دوسری جانب پاکستان فشرفوک فورم کی طرف سے عالمی یوم خواتین کے موقع پر ایک پروگرام 8 مارچ 2025 ، صبح 11 بجے سے دوپہر 02 بجے تک ترتیب دیا گیا ہے، جس میں صبح 11 بجے خواتین سائیکل ریلی ہوگی، دریاء میں پھول ڈالے جائیں گے اس کے علاوہ خواتین کے حقوق پر بات چیت ، وغیرہ شامل ہیں ۔
8 مارچ کو خواتین کا عالمی دن:
دنیا بھر میں 8مارچ عالمی یوم خواتین کے طور پر منایا جاتا ہے ، تاکہ سماج میں موجود صنفی فرق کو ختم کیا جاسکے۔ ایک ہی دن عالمی یوم خواتین منانے کا خیال 1910 ء میں جرمنی سے تعلق رکھنے والی خاتون ” کلارازیٹکن” نے دیا تھا۔ 1975 ء جوکہ عالمی یوم خواتین کا سال تھا ، اسی سال یونائیٹڈ نیشن کی طرف سے 8 مارچ کو عالمی یوم خواتین کے طورپر منانا شروع کیا گیا۔ یہ دن اس لیئے منایا جاتا ہے تاکہ جنسی مساوات کو قائم کیا جاسکے، یعنی وہ حقوق جو مردوں کو باآسانی حاصل ہیں عورتوں کو بھی انہیں دلایا جاسکے۔