نیشنل گیمز اور تھر جیپ ریلی کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر سردار محمد بخش مہر نے کہا کہ یکم مئی اور نو مئی تک نیشنل گیمز کا کراچی میں انعقاد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ 2007 میں آخری مرتبہ نیشنل گیمز کراچی میں منعقد ہوئے تھے ، 18 سال کے بعد اب دوبارہ سندھ نیشنل گیمز کی میزبانی کررہا ہے۔
محمد بخش خان مہر نے بتایا کہ سندھ کے 21 مختلف میدانوں میں نیشنل گیمز کا انعقاد ہوگا، عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم میں نیشنل گیمز کی افتتاحی اور اختتامی تقریب منعقد ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل گیمز میں 34 کھیل رکھے گئے ہیں، میگا ایونٹ میں اولمپکس اور روایتی کھیلوں کے مقابلوں میں دس ہزار کھلاڑی اور آفیشلز شریک ہونگے
صوبائی وزیر کھیل نے مزید کہا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف کو نیشنل گیمز کی افتتاحی اور اختتامی تقریب میں بطور مہمان خاص مدعو کیا گیا ہے۔