کراچی کے متعدد علاقوں میں 5 روز میں ڈکیتی مزاحمت پر 5 شہری قتل

کراچی میں 5 روز کے دوران ڈاکوؤں نے مزاحمت پر 5 شہریوں کو قتل کر دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ پی ای سی ایچ ایس میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ جاں بحق ہو گیا۔

گزشتہ روز سہراب گوٹھ اور قائد آباد میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2 شہری جاں بحق ہوئے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قائد آباد میں شہری کو قتل کرنے والے ڈاکو کو عوام نے تشدد کر کےجان سے مار دیا تھا۔

4 میڈیا رپورٹ کے مطابق مارچ کو بھی قائد آباد فلائی اوور کے نیچے ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہری جاں بحق ہوا تھا جبکہ 2 مارچ کو اسکیم 33 غازی گوٹھ میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دکاندار جاں بحق ہوا تھا۔ پولیس نے تعاقب کے بعد مقابلے میں ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts