Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں گزشتہ روز مارچ کے درجہ حرارت میں ریکارڈ کمی کے بعد آج موسم گرم رہنے کا امکان

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجۂ حرارت 17.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

شہرِ قائد میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 32 سے34 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان بڑھنے کا امکان ہے۔ محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 73 فیصد ہے۔ کراچی میں شمال مغرب سے خشک ہوائیں ہلکی رفتار سے چل رہی ہیں، جن میں نمی کا تناسب 73 فیصد ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں مغربی سسٹم کے زیر اثر سرد ہوائیں چلنے سے درجہ حرارت ایک ہی دن میں 6 ڈگری سینٹی گریڈ گر گیا تھا جس کے سبب کم سے کم درجہ حرارت 13.5 ریکارڈ ہوا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جناح ٹرمینل پرپارہ 11.5، گلستان جوہرمیں 13.2، شاہراہ فیصل پر 12.5، بن قاسم ٹاون میں 13.6جبکہ سب سے کم پارہ ماڑی پورمیں 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts