ایڈیشنل آئی جی کراچی نے گارڈن سے لاپتا بچوں عالیان اورعلی رضا کے کیس کی تفتیش اے وی سی سی کو منتقل کردی

کراچی کے علاقے گارڈن سے لاپتا بچے عالیان اور علی رضا کے کیس کی تفتیش اینٹی وائلنٹ کرائم سیل (اے وی سی سی) کو منتقل کردی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے کیس کی اے وی سی سی کو منتقلی کا حکمنامہ جاری کردیا۔

حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ ایس ایس پی اے وی سی سی یہ کیس ذاتی نگرانی میں دیکھیں، تفتیش ذمہ دار افسر کے سپرد کی جائے، جو مکمل میرٹ پر تفتیش کرے، لاپتہ بچے کی والدہ نے تفتیش کی تبدیلی کی درخواست دی تھی۔

واضح رہے کہ 5 سالہ عالیان عرف علی اور 6 سالہ علی رضا اپنے گھر کے باہر کھیلتے ہوئے گزشتہ ماہ گارڈن ویسٹ سے لاپتا ہوگئے تھے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ لاپتا بچوں کے کیس میں سراغ رساں کتے نے بچوں کی موجودگی کے حوالے سے اہم نشاندہی کی تھی۔ پولیس کے مطابق کتے کو بچوں کےکپڑے سنگھائے گئے تو وہ لیاری کشتی مسجد کے قریب جا کر رک گیا، ایک عینی شاہد نے بچوں کو کشتی مسجد کے قریب دیکھنے کی تصدیق کی تھی۔

پولیس کے مطابق کشتی مسجد کےقریب لیاری ندی ہے، جو دلدلی ہے، عینی شاہد نے بتایا تھا کہ مشینری کی مدد سے ندی کو صاف کیاگیا، ندی میں مزید مقامات کو صاف کرکے تلاشی لی گئی۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts