کراچی میں سردی کی انٹری، گزشتہ رات مارچ کے درجہ حرارت میں ریکارڈ کمی کے بعد پارہ 10 ڈگری تک گرگیا

کراچی میں گزشتہ رات مارچ کے درجہ حرارت میں ریکارڈ کمی ہوئی ہے جس کے بعد پارہ 10 ڈگری تک گرگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مارچ کا معمول کا اوسط درجہ حرارت 19.4 ڈگری سینٹی گریڈہے تاہم گزشتہ رات کا درجہ حرارت 13.1ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ ہوا جو مارچ کے معمول سے 6.3 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ کراچی کا موسم انتہائی خشک اور ہوا میں نمی کا تناسب صرف 13 فیصد ہے، شمال مشرق سے خشک ہوائیں ہلکی رفتارسے چل رہی ہیں اور رات کا درجہ حرارت معمول سےکم رہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ماڑی پور اور اطراف کے علاقےکا درجہ حرارت دیگر علاقوں سےکم رہا، ماڑی پور میں درجہ حرارت 10ڈگری، جناح ٹرمینل 11.5، بن قاسم 13.6، گلستان جوہر 13.2 اور شارع فیصل پر 12.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آج زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت 30 سے 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنےکا امکان ہے، شام میں سمندری ہوائیں آہستہ آہستہ بحال ہونے لگیں گی جس کے بعد کل کم سے کم درجہ حرارت 16سے 18 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعہ سے درجہ حرارت میں اضافہ ہونے لگے گا اور آئندہ ہفتے موسم گرم اور پارہ 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنےکا امکان ہے۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts