کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی جانب سے پھلوں کی سرکاری قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔
ئنے نرخ کے مطابق کیلے کی فی درجن قیمت 12 روپے اضافے کے بعد 208، سیب گولڈن 15 روپے اضافے کے ساتھ 261، خربوزہ 9 روپے اضافے کے بعد 114، امرود 11 روپے اضافے کے ساتھ 161، تربوز 34 روپے اضافے کے بعد 161، اسٹرابیری کے 450 گرام کا ڈبہ 12 روپے اضافے کےساتھ 173 اور کجھور کی قیمت 11 روپے اضافے کے بعد 644 کی ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ کل کیلے کی سرکاری قیمت 196، سیب گولڈن کی 246، خربوزے کی 105، امرود کی 150، تربوز کی 127، اسٹرابیری کی 161جبکہ کجھور کی قیمت 633 مقرر کی گئی تھی۔