Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں آج اور کل درجہ حرارت میں کمی ہوگی، 6 مارچ سے گرمی بڑھنے کا امکان

کراچی میں آج اور کل درجہ حرارت میں کمی کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق موسمیاتی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج رات سے 5 مارچ کے دوران رات کے درجہ حرارت میں 2 سے 3 ڈگری کمی کا امکان ہے۔ جبکہ شہر کے اکثر علاقوں میں رات کا درجہ جرارت 13 سے 16 ڈگری سینٹی گریڈ رہ سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق موسمیاتی تجزیہ کار نے کہا ہےکہ کراچی کے مضافات میں درجہ حرارت 10سے 12 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی توقع ہے جہاں سرجانی ٹاؤن، اسکیم 33، اسٹیل ٹاؤن میں درجہ حرارت 10 سے 13 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا جاسکتا ہے۔

اسی طرح فیڈرل بی ایریا، اورنگی ٹاؤن، گلشن اقبال میں درجہ حرارت 12 سے 15 ڈگری، سمندر کے قریب علاقوں میں درجہ حرارت 17 سے 20 ڈگری سینٹی گریڈ اور آج رات سے 5 مارچ تک دن کا درجہ حرارت 29 سے 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق موسمیاتی تجزیہ کار نے بتایا کہ 6 مارچ کے بعد سے ایک بار پھر دن اور رات کے درجہ حرارت میں تیزی سے اضافہ دیکھا جائے گا، 6 مارچ کے بعد سے دن کا درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، رات کا درجہ حرارت 22 سے 25 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے جب کہ وسطی سندھ میں درجہ حرارت 10 سے 12 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب ملک کے شمالی اور بالائی علاقوں میں 3 سے 4 روز کے دوران سردی کی لہر اثر انداز ہونے کا امکان ہے جب کہ سندھ اور بلوچستان میں بھی موسم میں تبدیلی ہوگی۔ موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق پاکستان کے شمالی علاقوں میں برفباری کے باعث سرد ہوائیں ملک پر اثرانداز ہوسکتی ہیں۔ موسمیاتی تجزیہ کار نے مزید بتایا کہ سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں 2 سے 3 روزکیلئے درجہ حرارت میں کمی کا امکان ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts