Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

آسڑیلیا بھارت کے خلاف 14 برس سے آئی سی سی ایونٹ کے ناک آؤٹ میچز میں ناقابل شکست

 

چودہ برس گزر گئے، بھارتی ٹیم آسٹریلیا سے آئی سی سی ایونٹ میں ناک آؤٹ مرحلہ نہیں جیت سکی ہے، بھارت نےآخری بار آسٹریلیا کو آئی سی سی ورلڈ کپ 2011 کے سیمی فائنل میں شکست دی تھی جس کے بعد سے وہ اب تک آسٹریلیا کو زیر کرنے میں ناکام ہے۔

ایک روزہ انٹرنیشنل میں بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان اب تک ایک سو اکیاون مقابلے ہوئے ہیں جس میں آسٹریلیا نے چوراسی میں کامیابی حاصل کی ہے، بھارت نے 57 میچز جیتے ہیں، دلچسپ بات یہ ہے کہ دونوں کے درمیان اب تک نہ کوئی میچ ٹائی ہوا اور نہ ہی بے نتیجہ رہا۔

آئی سی سی ایونٹ کی بات کرلیں تو اب تک بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل سمیت سات مقابلے ہوئے ہیں جس میں آسٹریلیا نے چار جیتے جبکہ بھارت نے تین مقابلوں میں کینگروز کو پچھاڑا ہے۔

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان آئی سی سی ایونٹ میں پہلا ناک آؤٹ میچ 1998 کی چیمپئنز ٹرافی میں ہوا تھا جس میں بھارت نے 44رنز سے فتح سمیٹی تھی، پھر 2003 کے ورلڈ کپ کے فائنل میں دونوں ٹیمیں ٹکرائیں جس میں آسٹریلیا نے 125رنز سے فتح حاصل کی۔

آسٹریلیا نے بھارت کو 2015 کے سیمی فائنل میں 95 رنز سے، 2023 کی آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں 209 رنز سے اور اُسی سال ایک روزہ کرکٹ ورلڈ کپ میں چھ وکٹ سے مات دی۔

اب بھارت اور آسٹریلیا چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں ایک بار پھر مدمقابل آرہے ہیں، بھارت کے پاس آسٹریلیا کو 14 برس سے طاری شکست کے جمود اور آئی سی سی ناک آؤٹ میچ میں چار، چار سے اسکور برابر کرنے کا پورا موقع ہے ۔

 

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts