ارمغان نے مصطفیٰ کو میرے سامنے قتل کیا، اعترافی بیان کیلیے مجھ پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے، ملزم شیراز کا بیان

پولیس نے مصطفیٰ قتل کیس کے گواہ ملزم شیراز کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کراچی کی عدالت میں پیش کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں مصطفیٰ عامر اغواء اور قتل کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت میں ملزم شیراز نے بیان میں کہا ہے کہ ارمغان نے مصطفیٰ عامر کو میرے سامنے لوہے کی راڈ سے قتل کیا، لاش ٹھکانے لگانے کے لیے مجھے گن پوائنٹ پر اپنے ساتھ بلوچستان لے کر گیا، میں کچھ نہیں کر سکتا تھا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کراچی کی عدالت میں مصطفیٰ عامر کے عدالت میں بیان کے دوران ملزم شیراز نے کہا کہ اس کیس کا گواہ ہوں، میرے سامنے ارمغان نے مصطفیٰ عامر کو قتل کیا، میں کچھ نہیں کر سکتا تھا۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو درخواست دی کہ ملزم کا اعترافی بیان ریکارڈ کیا جائے۔

عدالت نے تفتیشی افسر کی ملزم کے اعترافی بیان کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ملزم شیراز کو انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ ملزم شیراز نے عدالت میں اپنے بیان میں کہا کہ اعترافی بیان کے لیے مجھ پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے، مجھے کہا گیا ہے کہ اعتراف کرو گے تو کم سزا ملے گی۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts