مائیکروسافٹ کمپنی نے ’اسکائپ‘ سروس کو ختم کرنے کا اعلان کردیا

ٹیکنالوجی کمپنی مائیکرو سافٹ بالآخر اپنی مشہور زمانہ ویڈیو ایپلی کیشن اسکائیپ بند کرنے جا رہی ہے۔ اس ایپلی کیشن کو صارفین 20 برس سے زیادہ عرصے سے استعمال کر رہے ہیں۔

لیکن گزشتہ چند برسوں میں واٹس ایپ سے لے کر ایپل کی آئی میسج تک اور ان کے علاوہ پیشہ ورانہ استعمال کے لیے زوم جیسے متبادل نے اس کی جگہ لی اور اس ایپ کا استعمال کم ہوتا گیا۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق ’ایکس‘ پر اسکائپ سپورٹ کی ایک پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ 5 مئی 2025 سے اسکائپ دستیاب نہیں ہوگا، صارفین کو اس کی خدمات کے مزید استعمال کے لیے مائیکروسافٹ کے ٹیمز پلیٹ فارم میں سائن اِن کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

کمپنی کے مطابق صارفین یا تو اپنا ڈیٹا ایکسپورٹ کر کے لے جا سکتے ہیں یا پھر مائیکرو سافٹ کے ٹیمز میں منتقل کر سکتے ہیں جس میں کئی چیٹ اور کالنگ فیچر موجود ہیں۔ مائیکرو سافٹ ٹیمز پر ایک مائیگریشن سروس شروع کرے گا تاکہ صارفین گروپ چیٹس اور اس جیسے ڈیٹا کو منتقل کر سکیں۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts