ماہ رمضان میں نادرا نے دفاتر کے لیے اوقات کار جاری کردیے

نادرا کی جانب سے دفاتر کے لیے رمضان المبارک کے اوقات کار جاری کردیے گئے ہیں۔ اس حوالے سے نادرا نے رمضان المبارک کے اوقات کار کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

جاری کردی نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتے میں پانچ دن (پیر تا جمعرات) کام کرنے والے ریجنل ہیڈ آفس، زونل آفس اور نادرا رجسٹریشن سینٹر سنگل شفٹ کے اوقات کار صبح 8 بجے سے سہ 2 بجے تک ہوں گے جبکہ جمعے کے دن صبح 8 بجے سے دوپہر 12 بجکر 30 منٹس تک ہوں گے۔

ہفتہ کے 6 دن ( پیر تا ہفتہ) کام کرنے والے رجسٹریشن سینٹر سنگل شفٹ کے اوقات کار صبح 8 بجے سے سہ 1 بجے تک ہوں گے، جبکہ جمعے کے دن کے صبح 8 بجے سے دوپہر 12 بجکر 30 منٹس تک ہوں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتہ کے 6 دن (پیر تا ہفتہ) ڈبل شفٹ میں کام کرنے والے نادرا رجسٹریشن سینٹر کے صبح کی شفٹ کے اوقات کار صبح 8 بجے سے دوپہر 12 بجکر 30 منٹس تک ہوں گے جبکہ ڈبل شفٹ والے نادرا رجسٹریشن سینٹر کے شام کی شفٹ کے اوقات کار دوپہر 12 بجکر 30 منٹس سے شام 5 بجے تک ہوں گے اور جمعے کے دن کے سہ پہر 2 بجے سے شام 5 بجے تک ہوں گے۔

ہفتے میں 7 دن میگا سنٹر صبح کی شفٹ میں کام کرنے والوں کے اوقات کار صبح 8 بجے سے دوپہر 12 بجکر 30 منٹس تک ہوں گے، میگا سنٹر شام کی شفٹ کے دوپہر 12 بجکر 30 منٹس سے شام 5 بجے ہوں گے جبکہ جمعے کے دن کے اوقات کار سہ پہر 2 بجے سے شام 5 بجے تک ہوں گے۔ میگا سنٹر رات کی شفٹ کے اوقات کار رات 9 بجکر 30 منٹس سے سحر 2 بجکر 30 منٹس تک ہوں گے۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts