Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

رمضان کے آغاز میں سندھ سمیت ملک بھر میں بارش کی پیشگوئی

محکمۂ موسمیات نے ملک بھر میں رمضان کے آغاز میں بارش کی پیش گوئی کر دی۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق 2 اور 3 مارچ کو ملک بھر میں شدید بارش اور پہاڑوں پر برف باری متوقع ہے۔ اور 3 مارچ کو سندھ، بلوچستان، پنجاب، خیبر پختون خوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

پہاڑی علاقوں میں شدید برف باری اور سیلابی صورتِ حال پیدا ہونے کا خدشہ ہے، میدانی علاقوں میں ژالہ باری اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ موسمی صورتِ حال کے پیشِ نظر متعلقہ ادارے الرٹ رہیں، بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اور نشیبی علاقوں میں پانی بھرنے کا خدشہ ہے۔

محکمۂ موسمیات نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts