Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

رمضان المبارک کے آغاز پر دبئی پولیس نے عوام کو دھوکے باز بھکاریوں سے بچانے کے لیے مہم شروع کردی

دبئی پولیس نے عوام کو دھوکے باز بھکاریوں سے بچانے کے لیے آگہی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ رمضان المبارک کے آغاز پر دبئی پولیس نے ضرورت مندوں تک امداد کی پہنچ کو یقینی بنانے کے لیے ’ڈونیٹ وائزلی‘ کے عنوان سے ایک آگہی مہم شروع کی ہے۔

پولیس حکام نے رہائشیوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ سڑکوں، مساجد اور عوامی مقامات کے قریب گھومنے والے بھکاریوں کی جھوٹی کہانیوں پر یقین نہ کریں۔ پولیس حکام نے کہا ہے کہ یہ پیشہ ور بھکاری لوگوں کے عطیات کا غلط استعمال کرتے ہیں۔

دبئی پولیس نے اس بات پر زور دیا ہے کہ صرف تسلیم شدہ خیراتی اداروں کو اپنے عطیات دیں اور اگر اپنے ارد گرد بھیک مانگنے کی کوئی مشکوک سرگرمی دیکھیں تو فوری طور پر پولیس کو اطلاع دیں۔ پولیس حکام نے یہ بھی کہا ہے کہ ذمے دارانہ عطیات ناصرف کمیونٹی کی حفاظت کرتے ہیں بلکہ مستحق افراد کی مدد کو یقینی بھی بناتے ہیں۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts