رمضان المبارک کے دوران مکہ اور مدینہ میں موسم کیسا رہے گا؟ سعودی محکمہ موسمیات کی رپورٹ جاری

سعودی عرب میں محکمہ موسمیات کی جانب سے رمضان المبارک کے دوران موسم کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی گئی ہے، جو موسمیاتی اعتبار سے موسم بہار کا آغاز ہے۔

سعودی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ مکہ اور مدینہ منورہ میں درجہ حرارت معمول سے ایک ڈگری زیادہ رہے گا۔ مدینہ منورہ میں 24.4 ڈگری سینٹی گریڈ اور مکہ مکرمہ میں درجہ حرارت 27.8 رہنے کی توقع ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مکہ مکرمہ میں متوقع بارش کی اوسط 4.9 ملی میٹر اور مدینہ منورہ میں 5.3 ملی میٹر ہے۔ مکہ اور مدینہ منورہ میں بارش معمول کے اوسط سے زیادہ ہوں گی۔

رپورٹس کے مطابق 1991 سے 2020 کے دوران موسمی حالات کا جائزہ بھی دیا گیا ہے جس میں بتایا گیا کہ مکہ مکرمہ کا موسم دن کے وقت گرم اور رات کے وقت معتدل جبکہ مدینہ منورہ میں موسم گرم رہتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے تجزیہ کارعقیل العقیل کے مطابق رمضان المبارک کے اختتام سے قبل درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ہوجائے گا۔

موسمیات کے ماہر ڈاکٹر خالد الزعاق کے مطابق عید کے پہلے دن سے موسم گرما کا آغاز ہوگا جس میں دن کے وقت موسم گرم اور رات کے وقت متعدل رہنے کی توقع ہے۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts