وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ آرہا ہے انتظامیہ اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں پر ضابطہ لائے۔ انہوں نے کہا کہ ذخیرہ اندوزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، مصنوعی مہنگائی پر سخت کارروائی کی جائے۔
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ تاجروں کو بابرکت ماہ میں اشیائے خورد و نوش کی مناسب قیمتیں مقرر کرنی ہوں گی، بازاروں میں معیاری اشیاء کی وافر اور سستی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے احکامات دیے کہ رمضان میں پانی اور بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور ٹریفک مینجمنٹ کو مؤثر بنایا جائے تاکہ عوام کو مشکلات نہ ہوں۔