یکم رمضان کو بینک اکاؤنٹ میں کتنی رقم ہونے پر زکوٰۃ کی کٹوتی ہوگی؟ نصاب جاری

وزارت تخفیف غربت و سماجی تحفظ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق یکم رمضان کو اگر آپ کے اکاؤنٹ میں 1 لاکھ 79ہزار689 روپے یا اس سے زائد رقم ہوئی تو زکوٰۃ کٹے گی، سیونگ اور پی ایل ایس اکاؤنٹس پر زکوٰۃ لاگو ہوگی۔

زکوٰۃ صرف نفع و نقصان کے ٹائٹل والے اکاونٹس سے کاٹی جائےگی،کرنٹ اکاؤنٹ اورغیر ملکی کرنسی اکاؤنٹس سے زکوٰۃ نہیں کاٹی جائےگی۔

زکوٰۃ و عشر آرڈیننس 1980 کے مطابق یکم رمضان المبارک کو 1 لاکھ79 ہزار689 روپے سے کم بیلنس کے اکاؤنٹس زکوٰۃ کٹوتی سے مستثنٰی ہوں گے اور ان سے زکوٰۃ منہا نہیں کی جائے گی۔

بینکوں کو لکھے گئے خط کے مطابق ڈھائی فیصد کے حساب سے سیونگ اورنفع و نقصان اکاونٹس سے زکوۃ کی کٹوتی کی جائے گی۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts