رمضان المبارک میں سحرو افطار میں گیس کی لوڈشیڈنگ نہیں ہو گی،ایس ایس جی سی کا شیڈول جاری

سوئی سدرن گیس کمپنی نے رمضان المبارک کے دوران گیس کی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔ شیڈول کے مطابق کراچی کے شہریوں کو رمضان المبارک میں دو شفٹوں میں گیس فراہم کی جائے گی

صبح9 بجے سے دوپہر ساڑھے 3 بجے تک گیس کی فراہمی بند رہے گی۔

ایس ایس جی سی کے مطابق رمضان المبارک کے دوران دوپہر 3:30 بجے سے رات 10 بجے تک گیس کی فراہم کی جائےگی۔

جبکہ رات 10 بجے سے رات 3 بجے گیس کی فراہمی بند رہے گی۔

سحری کے لئے رات بجے سے صبح 9 بجے تک گیس فراہم کی جائے گی۔

رمضان المبارک میں مجموعی طور پر ساڑھے 11 گھنٹے تک گیس کی فراہمی معطل رہے گی، جبکہ افطار اور سحری کے وقت لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی

Spread the love
جواب دیں
Related Posts