Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں 3 شہری جاں بحق، رواں سال تعداد 134 ہوگئی

کراچی میں 3 مختلف مقامات پر ٹریفک حادثات میں 3 شہری جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ شہر میں رواں سال کے 2 ماہ میں اب تک ٹریفک حادثات میں 134 افراد جاں بحق اور 1800 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

لانڈھی مانسہرہ کالونی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق ڈرائیور واٹر ٹینکر چھوڑ کر فرار ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے۔

دوسری جانب کھوکھرا پار نمبر 2 میں بس کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ بس کے ڈرائیور کو حراست میں لے لیاگیا، بس کو بھی تحویل میں لے کر تھانے منتقل کر دیا گیا۔ پاور ہاؤس چورنگی کے قریب 2 موٹر سائیکلوں کی ٹکر ہو گئی، جس کے نتیجے میں 1 شخص جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہو گئے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts