Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں رمضان المبارک کے آخری عشرے میں ہیٹ ویو جیسی صورتحال ہو سکتی ہے، محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات نے کراچی میں ماہ رمضان میں موسم کے حوالے پیشگوئی کردی ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر میٹرولوجسٹ انجم نذیر ضیغم کے مطابق رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں موسم بہتر رہے گا، دن کے اوقات میں ہلکی گرمی ہوسکتی ہے۔ انجم نذیر ضیغم نے بتایا کہ شہر میں رمضان المبارک کے آخری عشرے میں شدید گرمی پڑنے اور رمضان کے اختتام تک درجہ حرارت 40 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

 

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں رمضان المبارک کے آخری ہفتے میں ہیٹ ویو کا خطرہ ہے، مغربی سسٹم 2 مارچ تک ملک پر اثر انداز رہے گا، کراچی میں بارش یا بوندا باندی کا کوئی امکان نہیں ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts