آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے اہم میچ میں بھارت نے پاکستان کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی، جس پر صارفین نے سوشل میڈیا پر میمز کی بھرمارکردی اور ناقص کارکردگی پر دل کھول کر بھڑاس نکالی۔
پاکستان کے اسکور کو دیکھتے ہوئے ایک صارف نے شاہین شاہ آفریدی کی تصویر لگا کر تبصرہ کیا کہ اتنے رنز میں اکیلا ہی کھا لوں گا۔
اداکار ارسلان نصیر نے لکھا کہ پاکستانی ٹیم نے بھارت کو بھمراہ کی کمی محسوس نہیں ہونے دی۔
سینئر اسپورٹس جرنلسٹ شعیب جٹ نے اپنی پرانی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ پھر کہتے ہیں کہ جٹ نیگیٹو ہے۔
سوشل میڈیا صارفین نےآرمی چیف سے مطالبہ کیا کہ بابراعظم،امام الحق، طیب طاہر،حارث روف،فہیم اشرف، شاہین آفریدی کو قومی ٹیم سے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے برطرف کیا جائے۔
ایک صارف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تعریف تو بنتی ہے، کہ اس نے کی تعریف تو بنتی ہے، کہ اس نے 19 فروری کو ٹورنامنٹ کا آغاز کیا اور 23 فروری کو بھارت سے شکست کھا کر اپنے لئے ٹورنامنٹ کو ختم بھی کردیا۔
یاد رہے کہ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 10 وکٹوں کے نقصان پر 241 رنز بنائے تھے۔ بھارت نے کامیابی کے لیے درکار 242 رنز چار وکٹوں کے نقصان پر42.3 اوورز میں بنا لیے۔