کراچی سے 17 ممالک کے 46 مسافروں کو آف لوڈ کردیا گیا

کراچی سے 22 ورک ویزا یا بزنس ویزا ہولڈرز سمیت 17 ملکوں کے 46 مسافروں کو مختلف وجوہات کی وجہ سے آف لوڈ کر دیا گیا۔ جنگ نیوز کے مطابق ایڈوانس ہوٹل بکنگ اور اخراجات کے لیے رقم مناسب رقم نہ ہونے پر 16 عمرہ زائرین کو مختلف پروازوں سے آف لوڈ کیا گیا ہے۔

کراچی سے ورک ویزوں پر عمان، سعودی عرب اور قطر جاتے ہوئے 3 مسافروں کو نام آئی بی ایم ایس میں بلیک لسٹ ہونے پر سفر سے روک دیا گیا۔

سعودی عرب کے ورک اور بزنس ویزوں کے 3، یمن کے 1، قطر کے 2، متحدہ عرب امارات کے 1، تنزانیہ کے 1، بوسٹوانہ کے 3، جنوبی افریقا کے 1، لائبیریا کے1، براؤنڈی کے 1، کانگو کے 2 اور یوگنڈا کے 2 مسافروں کو آف لوڈ کیا گیا۔

کراچی سے وزٹ ویزا یا ٹورسٹ ویزا پر کمبوڈیا، آذربائیجان، متحدہ عرب امارات، عمان، ازبکستان، تھائی لینڈ اور سعودی عرب جاتے ہوئے 9 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا گیا۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts