Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

وزیر تعلیم سندھ کی مارچ میں صرف پریکٹیکلز اور عید کے بعد امتحانات منعقد کروانے کی تجویز ، اجلاس طلب

سندھ میں مارچ سے ہونے والے میٹرک امتحانات کے شیڈول میں ردوبدل کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے 25 فروری بروز منگل کو محکمہ تعلیم کی ایگزیکٹیو کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں امتحانات کے شیڈول سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

وزیر تعلیم سردار شاہ کا کہنا ہے کہ تجویز ہے کہ مارچ میں صرف پریکٹیکلز منعقد کروائیں جائیں جب کہ بقیہ امتحانات عید کے بعد منعقد کروانے کی تجویز زیرِغور ہے۔
فیڈرل بورڈ
فیڈرل بورڈ کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا جس کے تحت امتحانات 18مارچ سے شروع ہوں گے، جبکہ 28 مارچ سے 3 اپریل تک امتحانات کی تعطیلات ہوں گی۔
عیدالفطر کی چھٹیاں ہوں گی ، عید کے بعد پہلا امتحان 4 اپریل کوہوگا جبکہ پریکٹیکل 28اپریل سے شروع ہوں گے۔ فیڈرل بورڈ کے مطابق امتحانی مراکز میں موبائل فون اوراسمارٹ واچ لانے پر پابندی ہوگی۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts