کراچی میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں چوکوں اور چھکوں کی گھن گرج تو ہوگی مگر میچ کیلئے ٹیمیں میدان میں اُترنے سے قبل آسمان پر گھن گرج کی آوازیں بھی سُنیں گی
طیاروں کا یہ فلائی پاسٹ کراچی میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں ہونے والی تقریب کا حصہ ہوگا
افتتاحی میچ سے قبل اسٹیڈیم کے اوپر ایف 16 اور جے ایف ٹھنڈر طیاروں کی گھن گرج سنائے دی گئی، جبکہ شیردل اسکوارڈن خوبصورت فلائی پاسٹ کا بھی مظاہرہ کرے گا
فلائی پاسٹ کے لئے ان دنوں ریہرسل جاری ہےتقریب میں شائقین کرکٹ کیلئے لہو کو گرمانے اور جوش کو بڑھانے والے مزید کئی پرفارمنسز بھی شامل ہوں گی۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے مطابق سول ایوی ایشن نے ایئر لائنز کو نوٹم کے ذریعے ہدایات جاری کر دی ہیں۔
سی اے اے کا کہنا ہے کہ 19 فروری کو پاک فضائیہ کے طیارے چیمپئنز ٹرافی کی تقریب میں فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کریں گے، اس دوران کراچی ایئر پورٹ آنے والی کمرشل پروازوں کو احتیاط کی ہدایت کی گئی ہے۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ احتیاطی تدابیر کے طور کمرشل پروازوں کو اضافی فیول رکھنے کی بھی ہدایت کر دی گئی ہے۔